وزیرا علیٰ پنجاب کے مشیربرائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا شکرگڑھ کا دورہ

پیر 27 جون 2016 22:11

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مشیربرائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے شکرگڑھ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی مینجمنٹ آف سائینسز لاہور میں پراسرار ہلاک ہونے والے سافٹ وئیر انجینئرنگ کے ہونہار طالب علم محمد معین منظور کے گھر موضع چک امریال گئے ورثا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیراعلے پنجاب میاں شہباز شریف کا پیغام پہنچایا خواجہ سلمان رفیق نے طالب علم کے والد محمد منظور حسین سے کہا کہ پنجاب حکومت انکے غم میں برابر کی شریک ہے ،اﷲ پاک آپکو صبر جمیل عطا فرمائے ،خواجہ سلما ن رفیق نے وزیراعلے پنجاب کی طرف سے طالب علم کے والد کو اس صدمہ پر امداد کی پیشکش کی جسے انہوں نے مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ کوئی امداد نہیں لینا چاہتے صدر بار شکرگڑھ چوہدری عابد بشیر ،اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ نعمان فاروق تارڑ اور دیگر معززین اور صحافی بھی موجود تھے مرحوم طالب علم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :