Live Updates

کراچی میں بگڑتی صورتحال انتہائی تشویش کا باعث ہے ،سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات پر نکتہ چینی سے فرصت ہی نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما اسد عمر کابیان

پیر 27 جون 2016 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن عامہ کی دن بدن بگڑتی صورتحال انتہائی تشویش کا باعث بنتی جارہی ہے اور سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات پر نکتہ چینی سے فرصت ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کومرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں آئے روز اضافہ اور امن عامہ کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

انکا کہنا ہے کہ عام شہری ہو یا کوئی ممتاز شخصیت کوئی بھی خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہا۔ رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں آئے روز امن و عامہ کی صورتحال خراب ہورہی ہے اورسندھ حکومت کو رینجرز کے اختیارات پر نکتہ چینی سے فرصت ہی نہیں ہے۔ انھوں نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو رینجرز پر نکتہ چینیوں کی بجائے عوام کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات