لاہور، یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر جلوس کے روٹ پر 136 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے

پیر 27 جون 2016 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ وجہہ الکریم کے موقع پر جلوس کے روٹ پر 136 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے، ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ وجہہ الکریم کے موقع پر نکلنے والے جلوس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات چیک کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی او آفس نادر ہال میں کنٹرول روم بنایا گیا جس میں جلوس کے روٹ پر لگائے گئے 136 سی سی ٹی وی کیمروں کو ایل ای ڈیز سے مانیٹر کیا گیا۔

کنٹرول روم میں محکمہ پولیس، لیسکو، واسا، ریسکیو 1122 ، ایل ڈبلیو ایم سی، گیس اور پی ٹی سی ایل سمیت ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ کنٹرول روم میں بہتر انتظامات کے تحت جلوس کے روٹ کی سکیننگ اور وائرلیس کنٹرول روم کا قیام بھی ممکن بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :