زرعی پیکیج پر عملدرآمد سے زراعت ترقی کرے گی اورکسان خوشحال ہوگا،،حکومت کااصل ہدف فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ اورچھوٹے کاشتکارکی ترقی ہے ،مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کا بیان

پیر 27 جون 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ زرعی پیکیج پر عملدرآمد سے زراعت ترقی کرے گی اورکسان خوشحال ہوگا۔ زرعی پیکیج پر صحیح معنوں میں عملدر آمد کرکے اس کے ثمرات ہر صورت کاشتکار وں تک پہنچائیں گے ۔ہمارا اصل ہدف فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ اورچھوٹے کاشتکارکی ترقی ہے ۔

عالمی کساد بازاری کے باعث زرعی شعبے کو ہونیوالے نقصان کی تلافی بھی زرعی پیکیج سے ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت کو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔پنجاب حکومت نے زراعت کے شعبے کی ترقی اورکسان کی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔ زراعت ،لائیوسٹاک اورڈیری فارمنگ کو ترقی دے کر خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے اورجدید زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ان شعبوں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے اورزراعت کی ترقی سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے زراعت ،لائیو سٹاک اور ڈیری فارمنگ کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ریسرچ وڈویلپمنٹ کے ساتھ زرعی تحقیق کے نتائج کاشتکاروں کو منتقل کرنا بھی ضروری ہے۔