صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو درست کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ، سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرکے دم لوں گا، شعبہ صحت کی بہتری کیلئے فراہم کئے گئے اربوں روپے کے وسائل کسی صورت ضائع نہیں ہونے دوں گا،متعلقہ حکام کو نتائج دینا ہوں گے، جو کام نہیں کرے گا وہ عہدے پر نہیں رہے گا،اچھی کارکردگی پرافسروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ،خراب کارکردگی والے افسروں کو اپنے عہدوں پررہنے کا کوئی حق نہیں
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ہسپتالوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب ای ڈی اوز ہیلتھ ننکانہ وشیخوپورہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ننکانہ کو فی الفور معطل کرنے کا حکم
پیر 27 جون 2016 21:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں دکھی انسانیت کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہسپتالوں کو درست کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے جس کے نتائج ایک سال میں عوام دیکھیں گے۔عام آدمی کو اچھی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کو ٹھیک کرکے دم لوں گا۔ ہسپتالوں کے غیر اعلانیہ دورے کرکے زمینی حقائق کا جائزہ لے رہا ہوں جس سے حقیقی معلومات ملتی ہیں۔
ہسپتالوں کے معاملات اب اس طرح نہیں چلیں گے۔ متعلقہ حکام کو نتائج دینا ہوں گے۔ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے فراہم کئے گئے اربوں روپے کے وسائل کسی صورت ضائع نہیں ہونے دوں گا۔عوام کو اچھی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اپنے عہدوں پررہنے کا کوئی حق نہیں۔
جو کام نہیں کرے گا وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔وہ پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں ان کے مختلف ہسپتالوں کے دوروں کے دوران سامنے آنے والے حقائق کی روشنی میں مستقبل کیلئے طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اوراسی مقصد کے پیش نظر صحت کے شعبہ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ مریضوں کو ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی پر ہر سال اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں اور اس کے ثمرات ہرصورت مریضوں تک پہنچنے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر شہناز نسیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور مریضوں کیلئے بروقت ضروری ادویات منگوانے کے حوالے سے ازخوداقدام کرنے پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا اور ڈاکٹر شہناز نسیم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرتعریفی سند کے ساتھ شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں مریضوں کو مناسب طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پرڈی سی او کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی ہدایت کی جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ننکانہ ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ اور ای ڈی او ہیلتھ شیخوپورہ کو فی الفور معطل کرنے کا حکم دیا اور ڈی سی او شیخوپورہ کو ہسپتال کے معاملات میں دلچسپی نہ لینے پر وارننگ دی،اسی طرح ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنرز اور ڈی سی اوز ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ اب معاملات کو درست کرنے کیلئے میں خود دورے کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے شارٹ ٹرم اقدامات پر فوری عملدرآمد کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے غریب مریضوں کیلئے منگوائی جانے والی ادویات کی خوردبرد میں ملوث ہسپتال کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی خوردبرد ایک سنگین جرم ہے۔ ملوث عناصر کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لا کر فوری گرفتار کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پیچیدہ امراض میں مبتلامریضوں کو بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے میکانزم مرتب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے مینجمنٹ کے حوالے سے چھوٹے چھوٹے مسائل فوری حل ہونے چاہئیں اوراس ضمن میں متعلقہ اضلاع کے انتظامی افسران اور ہسپتال انتظامیہ کو پیشہ وارانہ انداز میں فعال کردارادا کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں ائیر کنڈیشنز اورجنریٹرز کی مرمت و دیکھ بھال کا مناسب انتظام ہونا چاہیے اور اس ضمن میں طریقہ کار وضع کرکے اس پر سو فیصد عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ومیڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے سول سیکرٹریٹ ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نارووال، ڈی سی او قصور،ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور نے ڈی سی او آفس جبکہ ڈی سی او شیخوپورہ، ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ نے ڈی سی او آفس شیخوپورہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.