بجلی چوروں کے خلاف کیسکومجسٹریٹ کی مزید کارروائی

الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت 12افراد کوبجلی کے غیرقانونی استعمال پرگرفتار کرلیا گیا

پیر 27 جون 2016 21:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) وزارت پانی وبجلی کی خصوصی ہدایات پربجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سپیشل مجسٹریٹ کیسکوسینٹرل سرکل نے کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن اوربائی پاس کے علاقوں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت 12افراد کوبجلی کے غیرقانونی استعمال پرگرفتار کرلیا گیاجن میں 2منی پٹرول پمپس، 8ویلڈنگ شاپس اور 3ٹیلرز بھی شامل ہیں۔

ملزمان کے چالان سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئے گئے ۔جہاں اُ ن کے خلاف مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ کارروائی میں ایکسئن کیسکوسٹی ڈویژن شاہد رئیسانی ،ایس ڈی او ،لائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمددہواراورپولیس پارٹی پرمشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سپیشل مجسٹریٹ کیسکوسبی سرکل امام داد بگٹی نے ایس ڈی او اوستہ محمد سب ڈویژن محمددین انصاری کے ہمراہ لائن سٹاف کے ہمراہ اوستہ محمدکے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اورڈائریکٹ کنکشنزکے خلاف کارروائی کی۔

کیسکوٹیم نے بجلی چوری کرتے ہوئے الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت متعدد افرادکو گرفتارکرلیا جنھیں ہزاروں روپے جرمانہ کیاگیا نیز اس دوران ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے پر سینکڑوں کنکشنز منقطع کرکے اُن کے برقی آلات قبضہ میں لئے گئے۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے موجودہ بل بروقت ادا کریں اوراپنے ذمہ واجبات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں نیز صارفین بجلی چوری کی روک تھام میں کیسکوسے تعاون کرتے ہوئے بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ۔ علاوہ ازیں غیرقانونی طورپرلگائے گئے کنڈے بھی فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگراُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :