فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نندکمار کی قوال امجد صابری کی اہل خانہ سے تعزیت
امجد صابری خیرو برکت ، محبت اور پیار کی آواز تھے۔ انہوں نے اپنی آواز کے ذریعہ دنیا میں امن کا پیغام عام کیا،نندکمار
پیر 27 جون 2016 21:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کے رہنماؤں نے کہاہے کہ کراچی کو خاک وخون میں جلتے اور تڑپتے ہوئے 30سال ہوچکے ہیں اوراب تک فوج ،پولیس ،علمائے کرام ،سیاستدان ،فنکار ،سماجی کارکن اور صحافیوں سمیت عام شہری بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہے آئے روز اغوا اور قتل کی سرعام وارداتیں ہورہی ہیں امجد صابری کے قتل سے ایک دن قبل ہائیکورٹ سندھ کے چیف جسٹس کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا اور اگلے ہی دن ایک صوفی قوال کو سرے عام گولیاں ماردی گئیں۔
فنکشنل لیک کے پارلیمانی لیڈر نندکمار نے شہریار مہر دیگر رہنماوں کے ہمراہ لیاقت آباد میں واقع معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور امجد صابری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔(جاری ہے)
نند کمار نے پیر صاحب پگارا کی جانب سے بھی امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نند کمار نے کہاکہ امجد صابری خیرو برکت ، محبت اور پیار کی آواز تھے۔
انہوں نے اپنی آواز کے ذریعہ دنیا میں امن کا پیغام عام کیا۔ امجد صابری کے اہل خانہ صدیوں سے فن قوالی کے ذریعہ دنیا بھر میں امن و محبت کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ امجد صابری پر حملے کا مقصد کراچی میں بدامنی پھیلانا ہے قوم امجد صابری کے مشن کو جاری رکھے گی اور امجد صابری کی امن کی شمع کو ہمیشہ منور رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے اور امجد صابری کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.