مسلم لیگ قانونی جنگ لڑے گی اور ثابت کرے گی کہ پیپلزپارٹی کا ریفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے ٗطلال چوہدری

ہم آئینی اورقانونی جنگ لڑیں گے،امید ہے اپوزیشن فیصلہ قبول کرے گی ٗ لیگی رہنما کا رد عمل

پیر 27 جون 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ قانونی جنگ لڑے گی اور ثابت کرے گی کہ پیپلزپارٹی کا ریفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ریفرنس دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی 5 سالہ دور اور سندھ میں اب تک کی جانے والی کرپشن سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ان کا کہناتھاکہ وہ آئینی اورقانونی جنگ لڑیں گے،امید ہے اپوزیشن فیصلہ قبول کرے گی ۔