رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف حاصل کر لیں گے ٗ چیئر مین ایف بی آر

آف شور کمپنیز سے متعلق قوانین میں اصلاح کر رہے ہیں ٗنثار محمد خان کی گفتگو

پیر 27 جون 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف حاصل کرلیں گے۔ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ نے پہلی مرتبہ1 ٹریلین روپے کا ہدف عبور کر لیا۔ آف شور کمپنیز کے معاملے پر قانونی کمزوریاں دور کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں سے متعلق قوانین میں اصلاح کی گنجائش موجود ہے اور قانونی کمزوریاں دور کرکے ہی آف شور کے معاملے کو حل کیا جاسکے گا۔

قانونی سقم دورکرنے کیلیے ایف بی آر،اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی ملکرکام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ نے پہلی مرتبہ ایک ٹریلین روپے کا ہدف عبور کر لیا ہے جبکہ رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :