عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ اور چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کی مذمت

پیر 27 جون 2016 20:22

سکھر۔ 27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) نیچرل پروڈکٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پریس سیکریٹری آغا جبار خان کے مطابق صدر نیچرل پروڈکٹس ایسوسی ایشن پاکستان احسان علی دانش و دیگر عہدے داران یاسر حسین زیدی، اصغرمحبوب و ممبران نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سبوتار کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ صدر احسان علی دانش و دیگر نے امجد صابری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارماانڈسٹری، نیچرل انڈسٹری کے تاجر و صنعتکار برادری مرحوم کے گھرانے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔