عثمان ہاشم سچانا والا ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے غریب ، مسکین و بیواؤں میں راشن اور عید ملبوسات کی تقسیم

پیر 27 جون 2016 20:22

سکھر۔ 27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) عثمان ہاشم سچانا والا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب ، مسکین و بیواؤں میں راشن اور عید کے کپڑے 1800 خاندان میں تقسیم کیے گئے ، مذید براں دار الامان میں بھی عید کے کپڑے تقسیم کئے گئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے یہ راشن و ملبوسات تقسیم کیے، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ رمضان اور عید الفطر میں مخیر حضرات غریبوں اور مساکین کو یاد رکھا کریں تاکہ ان کے روزے اور عید اچھی طرح سے گزار سکیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے مزید کہا کہ مذکورہ عثمان ہاشم ویلفیئر ٹرسٹ کے کاموں کی میں خود نگرانی کروں گا پورے سال غریب و نادار بچوں بیواؤں کی مدد کرتا رہوں گا۔ اس کار خیر میں حصہ لینے والوں نے حاجی محمد فاروق ، عبدالرزاق ، محمد یونس، محمد ادریس ، حاجی ابراہیم، محمد اقبال، محمد آصف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ راشن کے تھیلے تیار اور تقسیم کرنے والے رضاکار خورشید احمد پولا، محمد کامران عرف بابر ، محمد جاوید، محمد اسلم ، محمد خالد، محمد الیاس اور دیگر رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :