الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ کے تحت فلاحی سرگرمیوں سے اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں سالانہ 4لاکھ سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں، ڈائریکٹر میڈیا ریلشنز الخدمت کی پریس بریفنگ
پیر 27 جون 2016 20:22
سکھر۔ 27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ کے تحت اندرون سندھ کے تمام اضلاع بشمول تھر پارکر میں فلاحی سرگرمیوں سے سالانہ 4لاکھ سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں،330 یتیموں کی کفالت کی جارہی ہے، اس سال بھی ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر ڈائریکٹر میڈیا ریلیشنز الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کنور راشد مکرم نے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں کودی جانیوالی ایک پریس بریفنگ میں کیا۔
اس موقع پرڈائریکٹر ڈیزاسٹرمینجمنٹ الخدمت سندھ خیرمحمد تنیو، ضلعی صدر مامون الرشید، سمیت دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے۔کنور راشد مکرم نے کہا کہ الخدمت سندھ کے تحت اندرون سندھ میں اس سال بھی ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
گزشتہ سال سماجی خدمات کے تحت رمضان راشن ،قربانی فی سبیل اللہ کاگوشت، ونٹر پیکج، وہیل چیئر،تعمیر مرمت ومساجد، افطار پروگرام، جہز سپورٹ، سلائی مشین ،اقلیتیوں کے لیے تحائف وغیرہ سے 14727خاندان مسفید ہوئے۔
10اضلاع میں 250یتامیٰ کی کفالت کی گئی۔تھر پارکر سمیت متعدد اضلاع میں 20چھوٹے ہینڈ پمپ، 200کمیونٹی ہینڈ پمپ،180کنوئیں،6واٹر فلٹریشن پلانٹ، ایک ٹیوب ویل ،16 سولر سبمرسبل پمپ، 6الیکٹرک سبمرسبل پمپ کی تنصیب کی گئی جن سے 33ہزار افراد سے زائد افراد روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت 1اسپتال،6میڈیکل سینٹر،15کلینک،4ڈائیگنوسٹک سینٹر،6کلیکشن پوائنٹ،1مدر چائلڈہیلتھ کیئر سینٹر،24مفت طبی کیمپوں اور 40ایمبولینس سے3لاکھ 53ہزار افراد مستفید ہوئے۔شعبہ تعلیم کے تحت 16چونرا اسکول،ایک ہاسٹل،67تعلیمی اسکالر شپ،555طلبہ کو تعلیمی اشیا کی فراہم کی گئیں،مجموعی طورپر 1074طلبہ و طالبات مستفید ہوئے۔82ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے 30لاکھ روپے بلا سود قرض فراہم کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بارش و سیلاب سے متاثرہ 11مقامات پر1950 افراد کو طبی اداد ،18010افراد کو تیار کھانا،875خاندانوں میں خشک راشن،175فیملی پیکج تقسیم کیے گئے اس طرح گزشتہ سال مجموعی طورپر 4لاکھ 35ہزار افراد کے لیے فلاحی سرگرمیوں پر 14کروڑ 23لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔اس موقعے پر خیرمحمد تنیو نے کہا کہ اہلیان سکھر اندرون سندھ کے پسماندہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے آگئے آئیں ،الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرگی، انہوں نے کہا کہ رواں سال ہمارا ہدف یتامیٰ کی کفالت اور آغوش سینٹر کی تعمیر ، بلا سود قرض کا اجرا، فراہمی آب کے منصوبوں کو وسعت دینا شامل ہے۔رمضان راشن تقسیم اور افطار کاسلسلہ جاری ہے ، مخیر حضرات سے اسلسلے میں تعاون جاری رکھنے کی اپیل ہے۔کنور راشد مکرم نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ میں سال کے 12ماہ عوامی فلاحی سرگرمیوں مصروف رہتی ہے ، انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کرکے اس کار خیر میں ساتھ دیں ، اس موقع پر ملٹی میڈیا کے ذریعہ الخدمت فاوٴنڈیشن سندھ کی گزشتہ برس2015 کی کارکردگی بھی بتائی گئی قبل ازیں ڈاکٹر ظہیر عمر نے انسانیت کی خدمت رب کی رضا کے موضوع پردرس قران دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.