سام سنگ نے Cannes Lions 2016 میں کریٹو مارکیٹر آف دی ایئر سمیت29ایوارڈ ز جیت لئے

پیر 27 جون 2016 20:18

کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے حال ہی میں Cannes Lions انٹر نیشنل فیسٹول آف کریٹویٹی میں کریٹو مارکیٹر آف دی ایئر سمیت29ایوارڈز حاصل کرلئے ہیں۔یہ ایوارڈ سام سنگ کی صارفین کیلئے توجہ پر مرکوز کمپئن اور مارکیٹنگ میں تخلیقات اور بہتری لانے پربھرپور توجہ دینے کا اظہار کرتی ہیں۔سام سنگ کو 11منفرد مارکیٹنگ کمپئن کیلئے سراہا گیا جس میں ہر ایک کمپئن میں سام سنگ نے کمپنی کے اس وژن کا اظہار کیا جس کے تحت کمپنی اپنی تخلیقاتی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے ذریعے نہ صرف لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنارہی ہے بلکہ ایک بہتر دنیا کی تخلیق میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

کمپنی کی جانب سے 11منفرد مارکیٹنگ کمپئن پر سام سنگ نے کریٹو مارکیٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی کورین کمپنی کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

سام سنگ کی دو ایوارڈ یافتہ کمپئن برین برانڈ اور وائس آف لائف کمپنی کی وسیع اورانتہائی قابل تعریف متعارف کردہ پیپلز برانڈ کمپئن کا حصہ تھیں ،پیپلز برانڈ کمپئن کوتخلیقاتی رجحان کے ذریعے سماجی اقدار کا مظاہرہ کرنے اور صارفین کی جانب سے سام سنگ کے ساتھ اپنے خواب پر مبنی خیالات شیئر کرنے پر کریٹوانڈسٹری میں انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی تھی جس میں گزشتہ برس منعقد ہونے والی Cannes Lions بھی شامل تھی۔

برین برانڈ فیسٹول میں سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی کمپئن تھی جس نے چھ ایوارڈز حاصل کئے جس میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی کٹیگری میں حاسل کیا جانے والا گولڈایوارڈ بھی شامل تھا،وائس آف دی لائف نے آن لائن کٹیگری میں سلور ایوارڈ حاصل کیا،یہ ایپلیکیشن انکو بیٹر میں موجود پری میچور بچوں کو ماں کی آواز اور دھڑکن سننے کے قابل بناتی ہے جسکے نتیجے میں یہ بچے ماں سے زیادہ قرب محسوس کرسکتے ہیں،بلائنڈ کیپ نامی کمپئن نے دو ایوارڈز حاصل کئے جس میں ایک گولڈ ایوارڈ بھی شامل ہے،یہ بلائنڈ کیپ تیراکوں کو سامنے کے مناظر دکھاتے ہوئے دوران تیراکی بحفاظت لین کے اختتام تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے ،اس ڈیوائس کو اسپینش پیرالمپک کمیٹی کی جانب سے منظورکیا جاچکا ہے اور اب یہ ڈیوائس اس برس ہونے والے ریو پیرا لمپکس میں استعمال کی جائیگی جس کا سام سنگ آفیشل اسپانسر بھی ہے۔

سام سنگ کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ گلوبل مارکیٹنگ،موبائل کمیو نیکیشنز بزنس Younghee Lee, کا کہناہے کہ مارکیٹنگ کے سب سے معتبر ایوارڈ کریٹو مارکیٹر آف دی ایئرکا حصول سام سنگ کی مارکیٹنگ ٹیم اور ایجنسی پارٹنرز کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہے اور ہم مستقبل میں بھی اسی رجحان کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے تخلیقاتی اور ٹیکنالوجی سے بھرپور مصنوعات کی تیاری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

Cannes Lions انٹرنیشنل فیسٹول آف کریٹویٹی رواں برس اپنی63ویں سالگرہ منارہا ہے ،اس تقریب میں15000سے زائد کریٹو کمیو نیکیشن،ایڈ ورٹائزنگ اور پروفیشنلز نے شرکت کی ،فرانس کے شہر Cannesمیں منعقدہ اس تقریب میں ٹی وی اشتہارت،اخبارات،آوٴٹ ڈور ،آن لائن پبلک ریلیشن اور مارکیٹنگ کی 24کٹیگریز میں 43000سے زائد کاوشیں پیش کی گئیں۔