لاہور ،گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد میں سویپر سرجن بن گیا

ڈسپنسر کی مبینہ آشیرباد سے سویپر عرفان مریضوں پر ”ہاتھ سیدھا“ کرنے لگا

پیر 27 جون 2016 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد میں سویپر سرجن بن گیا، ڈسپنسر کی مبینہ آشیرباد سے سویپر عرفان مریضوں پر ”ہاتھ سیدھا“ کرنے لگا۔ فوٹیج سامنے آنے پر ای ڈی او ہیلتھ نے دونوں کو معطل کر دیا۔گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد میں تعینات سویپر عرفان کے صفائی کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی میں بھی حصہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل ہسپتال کے ڈسپنسر عبید الحسیب کی جانب سے ایک بچے کے زخم صاف کرکے ٹانکے لگانے کی ذمہ داری سویپر عرفان کو سونپی گئی، جس کی موبائل فون سے فوٹیج بنا لی گئی۔اس فوٹیج کے منظرعام پرآنے سے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار نے ڈسپنسر عبید الحسیب اور سویپر عرفان کو فوری طور پرمعطل کر دیا ہے۔ واقعہ پیش آنے کے وقت ڈیوٹی پر موجود میڈیکل افسر ڈاکٹر انعام کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر وسیم معاملے کی باضابطہ انکوائری کریں۔

متعلقہ عنوان :