لاہور ،محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے عید کے بعد ایک ہزار نئے ڈاکٹر بھرتی کرنے کا شیڈول تیار کرلیا

پیر 27 جون 2016 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے عید کے بعد ایک ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا شیڈول تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ڈاکٹروں کی ترقی کے کیسز محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے ورکنگ شروع کر دی ہے اور عید کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ایک ہزار ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کو پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں قائم ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔ اس وقت بنیادی مرکز صحت اوررورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹروں کی سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :