طالبان کے سرپرستوں کے مدرسہ کوکروڑوں روپے دینا شہداء کے ساتھ غداری ہے،حامد رضا

خیبر پختوانخواہ کی حکومت صوبے کے تمام مدارس کو یکساں فنڈز فراہم کرے،چیئرمین سنی اتحاد کونسل

پیر 27 جون 2016 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ طالبان کے سرپرستوں کے مدرسہ کوکروڑوں روپے دینا شہداء کے ساتھ غداری ہے۔خیبر پختوانخواہ کی حکومت صوبے کے تمام مدارس کو یکساں فنڈز فراہم کرے۔مدرسہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے دیکر صوبے کے دوسرے مدار س کی حق تلفی کی گئی ہے۔

مولانا سمیع الحق کے مدرسہ کو 30کروڑروپے دینا سیاسی رشوت ہے۔اہل سنت کو خیبر پختونخواہ حکومت کے اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔ خیبر پختوانخواہ حکومت خاص مکتبہ فکر کو نوازنے کی پالیسی بند کرے۔الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی نامزدگی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مک مکا نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں ایک ہی روز عید ہو نی چاہیئے۔رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمد حسیب قادر ی، مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد نعیم جاویدنوری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کراچی کو مقتل بنانے والوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے توڑ نہیں سکتے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نواز شریف کی حمایت اور راحیل شریف کی مخالفت کرتے ہیں۔ ملک بحرانوں کا شکار ہے اور وزیر اعظم لندن میں شاپنگ کرتے پھرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :