ڈ ی سی او کا نیو سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا

پیر 27 جون 2016 20:01

سیالکوٹ۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر آصف طفیل نے گذشتہ روز نیو سبزی منڈی سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی ہونیوالی نیلامی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی سی او نے منڈ ی میں خرید و فروخت کیلئے آئے ہوئے کاشتکاروں اور دکانداروں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے ، انہوں نے منڈی میں پیمائش کے آلات کی چانچ پڑتال کی اور مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ صنعت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ منڈی میں ناپ تول کو درست رکھنے کیلئے کنڈوں کی باقاعدگی سے پڑتال کی جائے اور کم تولنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ، اس موقع پرایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری سیف اللہ، ڈی ایس پی صدر طارق سکھیرا اور ڈی ڈی او زراعت عبدالسمیع بھی موجود تھے ۔