وزیر محنت خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ای ایس ایس آئی کے گورننگ بورڈکا اجلاس

نئے بجٹ میں سوشل سیکیورٹی کے فیلڈ افسران کو ان بقایا جات کے مکمل حصول کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں،انیسہ زیب

پیر 27 جون 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) خیبر پختونخوا کی وزیر محنت اور معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی کی زیر صدارت پشاور میں سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ای ایس ایس آئی) کے گورننگ بورڈکاایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محنت سید عالمگیر شاہ،ڈائریکٹر جنرل انور خان اور گورننگ بورڈکے دیگر ممبران نے شرکت کی۔منعقدہ اجلاس میں ای ایس ایس آئی کے مجوزہ نئے بجٹ اور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف صنعتی یونٹس کے ذمے محنت کشوں کی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ای ایس ایس آئی کی واجب الادارقوم کے واجبات کے بروقت حصول کے لئے طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ نئے بجٹ میں سوشل سیکیورٹی کے فیلڈ افسران کو ان بقایا جات کے مکمل حصول کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مراعات دی جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ گورننگ بورڈکے آئندہ اجلاس میں ای ایس ایس آئی کے مالی اور دیگر امور کی پانچ سالہ تفصیلات پر مبنی ایک جامع پریزنٹیشن انہیں پیش کی جائے اور صنعتی یونٹس کے ذمہ واجب الادا رقوم کے حصول کے لئے ایک پلا ن بھی دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :