سوات آپریشن ایریا میں دوران ڈیوٹی برین ہیمبریج کی وجہ سے انتقال کرجانیوالے سپاہی محمد عامر کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں گورنر رفیق رجوانہ، ملٹری سیکرٹری کرنل عاشر، اے ڈی سی میجر ناصر خاں گلزئی و دیگر کی شرکت ،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کو سلامی پیش کی،مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دُعا بھی کی گئی
پیر 27 جون 2016 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) گورنر ہاؤس لاہور میں سرکاری ملازم محمد اکرم کے صاحبزادے محمد عامر (سپاہی) جو کہ سوات آپریشن ایریا میں دوران ڈیوٹی خدمات سرانجام دیتے ہوئے برین ہیمبریج کی وجہ سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس لاہور میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔(جاری ہے)
نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، گورنر پنجاب کے ملٹری سیکرٹری کرنل عاشر، اے ڈی سی میجر ناصر خاں گلزئی ، مرحوم کی یونٹ کے انچارج میجر ہمایوں اور یونٹ کے تمام فوجی جوانوں کے علاوہ مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی یونٹ کے انچارج میجر ہمایوں نے کہا کہ محمد عامر (مرحوم) ایک بہادر سپاہی تھے اور وطن سے محبت ان کے خون میں شامل تھی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.