وزیراعلیٰ پنجاب کا نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

پیر 27 جون 2016 19:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔