کراچی: چیئرمین فلم سنسر بورڈ سندھ فخر عالم نے استعفا دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 27 جون 2016 19:37

کراچی:  چیئرمین فلم سنسر بورڈ سندھ فخر عالم  نے استعفا دے دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون۔2016ء) چیئرمین فلم سنسر بورڈ سندھ فخر عالم نے استعفا دے دیا۔فخر عالم نے استعفا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بھجوا دیا۔ اس موقع پر فخر عالم کا کہنا ہے کہ سنسر سرٹیفکیٹ متعارف کرانے سے حکومتی آمدنی میں 3گنا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی فلمی صنعت کے فروغ کیلیے پاکستانی فلموں پر عائد ہر قسم کی فیس ختم کرائی۔ نئے موشن پکچرایکٹ کا نیا ڈرافٹ متعارف کرایا۔ فخر عالم نے مزید کہا کہ امید ہے حکومت سندھ نئی فلم پالیسی بنانے کیلیے اقدامات کرے گی۔ فخر عالم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ حکومت سندھ سے کوئی بقایا جات نہیں مانگوں گا۔

متعلقہ عنوان :