انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

پیر 27 جون 2016 18:53

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔اس سلسلہ میں با قاعدہ موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے نے بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے سینئر پیٹرولنگ آفیسرشکیل خان اورپیٹرولنگ آفیسرمحمد سلیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہGLIکرولا کار نمبری FV-274 کوموٹروے کے علاقے رشہ کئی سے برآمد کیا۔اس موقع پرآئی جی موٹر وے نے دونوں افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی کی تعریف کی اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ خدمت خلق کرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نے افسران سے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے ۔ افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔

متعلقہ عنوان :