بینک تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اے ٹی ایم میں وافرکیش موجود ہو، تعطیلات سے پہلے بھی تمام بینک عوام کو اپنی رقوم نکلوانے کیلئے مکمل سہولیات مہیا کریں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کو ہدایت
پیر 27 جون 2016 18:53
اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بوجہ عید تعطیلات بینکوں کے بند رہنے سے عوام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے پیر کو ایک ملاقات کے دوران ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سعید احمد کو اس ضمن میں عوامی خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بینک تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اے ٹی ایم میں وافرکیش موجود ہو۔
علاوہ ازیں تعطیلات سے پہلے بھی تمام بینک عوام کو اپنی رقوم نکلوانے کیلئے مکمل سہولیات مہیا کریں اورتمام عملہ تندہی سے اپنے فرائض انجام دے اور متعلقہ کاؤنٹر پر دفتری اوقات کار کے دوران عملہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.