شجاع آباد میں3سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،اہل علاقہ نےسرکے بال اور بھنویں مونڈھ کر ملزم کوپولیس کے حوالے کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 18:53

شجاع آباد میں3سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،اہل علاقہ نےسرکے بال ..

ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء):شجاع آباد کےعلاقے میں معصوم بچی کے ساتھ درندگی کا ایسا واقعہ کہ انسانیت بھی شرما جائے،شجاع آبادکےعلاقے تھلےوالا میں 3سال کی بچی سےایک درندہ صفت انسان نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی،جس کو اہل محلہ نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھلےوالا میں 3سال کی بچی سے درندہ صفت انسان کی مبینہ زیادتی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد اہل علاقہ نےملزم کوپکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا،اور منہ کالا کردیا۔لوگون نے ملزم کے سرکے بال اور بھنویں مونڈھ کر پولیس کے حوالے کردیا۔