جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستان منتقل کئے جانے والے سمگلر کو 16سال قید کی سزا کا حکم

پیر 27 جون 2016 18:46

اسلام آباد۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء ) سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستان منتقل کیئے جانے والے بین الاقوامی منشیات سمگلر ابراہیم کھوکو 16سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر دو شریک ملزمان نوید اور تنویر کو سات،سات سال قید اور چھ،چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے ابراہیم کھوکو نامی برمی باشندے سمیت تینوں ملزمان کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ ملزم ابراہیم کھوکو کو تھائی لینڈ میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں 37 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزم کو مبینہ طور پر وزارت داخلہ اور دفتر خارجہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :