پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت قوم کی محرمیوں کے ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سردار مہتاب احمد خان

پیر 27 جون 2016 18:44

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و یو سی 41 اسلام آباد سے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی عوام کی حکومت ہے اورقوم کی محرمیوں کے ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ ہے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے بہت جلد بہتر ثمرات کی شکل میں اس کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہونگے۔

پیر کواپنے بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک باوقار ،خودمختار اور ناقابل تسخیر ملک بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل اور بحرانوں سے قومی جذبہ کے تحت نبردآزما ہے، وہ وقت دور نہیں جب مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا او رعوام خود کو خوشحالی کی طرف گامزن پائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ناکام سیاسی رہنماء سیاست میں زندہ رہنے کیلئے حکومت کی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا حکومت مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو مکمل کرے گی، ملک کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کو وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا گا، ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست عناصر بے نقاب ہونگے ملک کی عوام اب ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئے گی اور نہ ہی ان کو اب برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :