وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ

پیر 27 جون 2016 18:44

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکے رہنما و ڈپٹی میئر چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اس وقت پوری قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہیں اور اُن کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے ،حکومتی انقلابی اقدامات کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

۔ پیر کواپنے بیان میں چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا اپنا مشن بنا رکھا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ اپوزیشن نے بلاجواز تنقید اور ترقی کے راستے میں روڑے اٹکانا روش اپنایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بجلی کے بحران، بیروزگاری اور معاشی بحران سے ملک کو نکالنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے، بلاامتیاز خدمت کی بدولت پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور آئندہ بھی بہتری و معاشی استحکام کی پالیسیوں، فلاح و بہبود اور عوام کی بلاامتیاز خدمت کی بدولت پورے ملک میں برسراقتدار آئیں گے۔

انہون نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا گٹھ جوڑ گذشتہ تین سال کے دوران حاصل کی گئی اقتصادی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جب بھی پاکستان کو اسکی اقتصادی کامیابیوں کے حوالے سے اچھی خبر ملتی ہے تو کچھ عناصر منتخب حکومت کے خلاف سازش شروع کردیتے ہیں اور دھرنوں کی باتیں ہونے لگتی ہیں، ایسے عناصر حکومت کی اقتصادی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اور اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی مفادات کے خلاف کام شروع کردیتے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کاساتھ دینا چاہیے

متعلقہ عنوان :