ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروحت کے خلاف مہم جاری ،217 دوکانوں کا معائنہ کیا ، 85دکانداروں کوایک لاکھ16 ہزارا500 روپے جرمانہ

پیر 27 جون 2016 18:42

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیر کو ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروحت کے خلاف جاری مہم کے دوران 217 دوکانوں کا معائنہ کیا اور ان میں سے 85دکانداروں کوایک لاکھ16 ہزارا500 روپے کے جرمانے کئے ۔ یکم رمضان سے اب تک اس مہم کے دوران 3550 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 65 لاکھ99ہزا 600روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

پیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹ اور فوڈ کنٹرول افسران پر مشتمل کمیٹیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی سربراہی میں مختلف تجارتی مراکز میں اشیاء خوردو نوش کے معیار کی چیکنگ کی اور کنٹرول نرخوں پر اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شہر میں ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروحت کے خلاف جاری مہم میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار ایسانی کے مطابق یکم رمضان سے اب تک اس مہم کے دوران 3550 افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 65 لاکھ99ہزا 600روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر مسلسل اس مہم کی نگرانی کررہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری ہدایات جاری کرنے کے علاوہ معمول کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :