بلاول بھٹو زرداری کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات ، اویس شاہ کی بازیابی کے متعلق بات چیت

پیر 27 جون 2016 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ سے ملاقات کی جس دوران ان کے مغو ی صاحبزادے اویس شاہ کی بازیابی کے متعلق بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ سے ملاقات کیجس دوران ان کے مغو ی صاحبزادے اویس شاہ کی بازیابی کے متعلق بات چیت کی گئی، بلاول بھٹو نے اویس شاہ کی جلد بازیابی سے متعلق سندھ حکومت کو خصوصی ہدایت جاری کیں ۔اس حوالے سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔چیف جسٹس سندھ ہوئیکورٹ سجاد علی شاہ نے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔(م ق)