موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بہت خطرناک ہیں، پاکستان میں پیشگی وارننگ سسٹم 60سال پرا نا ہے،گلوبل وارمنگ بڑھتی جا رہی ہے،پیشگی وارننگ ریڈارز کی زیادہ سے زیادہ عمر 10سال ہوتی ہے، 30 سال پرانے ریڈار سے کام چلا رہے ہیں، پاکستان میں22ریڈارز کی ضرورت ہے ، ہمارے پاس صرف 7ریڈار ہیں ، 40 اضلاع میں پیشگی وارننگ ریڈار نہیں لگے ، نئے ریڈارزکیلئے16.66 ارب روپے کا 6 سالہ منصوبہ تیار کر کے حکومت کو بھجوایا ہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو ڈی جی موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کی بریفنگ ملک بھر میں دریاؤں کے بہا ؤ سے متعلق 44 ٹیلی میٹک سسٹم لگے ہیں ،ا ن میں سے18بند ، 26 خستہ حالت میں ہیں،این ڈی ایم اے

پیر 27 جون 2016 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان کے پاس پیشگی وارننگ سسٹم 60سال پرا نا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بہت خطرناک ہیں، گلوبل وارننگ بڑھتی جا رہی ہے،پیشگی وارننگ ریڈارز کی زیادہ سے زیادہ عمر 10سال ہوتی ہے،مگر ہم 30 سال پرانے ریڈار سے کام چلا رہے ہیں، پاکستان میں22ریڈارز کی ضرورت ہے مگر ہمارے پاس صرف 7ریڈار ہیں ، 40ڈسٹرکٹ میں پیشگی وارننگ ریڈار نہیں لگے ہوئے، نئے ریڈارزکیلئے16.66بلین کا 6 سالہ منصوبہ تیار کر کے حکومت کو بھجوایا ہے ۔

این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک بھر میں اس وقت دریاوں میں پانی کے بہا ؤ سے متعلق ٹیلی میٹک سسٹم44لگے ہیں جن میں سے18بند ہیں بقایا 26 بھی خستہ حالت میں ہیں،ٹیلی میٹک سسٹم وزارت پانی و بجلی کے ماتحت ہیں وزارت پانی و بجلی یا تو ان کو تبدیل کرے یا مرمت کروائے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین سینیٹر یوسف بادینی کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ محکمہ موسمیات ، این ڈی ایم اے،وزارت پیٹرولیم و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی موسمیات نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی میں دو نئے جدید ریڈار لگائے جا رہے ہیں جن سے پیش گو ئیاں بہت ایڈوانس ہوں گیں ۔انہوں نے کہا کہ مون سون کی پیشگی اطلاع صوبوں کو علیحدہ سے دی تھی کہ کہاں سیلاب اور طغیانی آ ئے گی ، اگلے دو دن بلوچستان میں شدید بارش آ ئیں گی،اس حوالے سے چیف سیکریٹری بلوچستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ محکمہ موسمیات نے 2013 میں ڈیزاسٹرسے متعلق دس سالہ پروگرام دیا تھا ،اس وقت دریاوں میں پانی کے بہا ؤ سے متعلق ٹیلی میٹک سسٹم44لگے ہیں جن میں سے18بند ہیں بقایا 26 بھی خستہ حالت میں ہیں،ٹیلی میٹک سسٹم وزارت پانی و بجلی کے ماتحت ہیں وزارت پانی و بجلی یا تو ان کو تبدیل کرے یا مرمت کروائے۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :