کمشنر لاہور ڈویژن کا جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

پیر 27 جون 2016 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ڈی سی او لاہور آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں لاہور کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ میکانزم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؓ پر لاہور سمیت پوری ڈویژن میں جلوسوں کے لیے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مطمئن حد تک مکمل ہیں اور ہدایات کے مطابق تمام ڈی سی اوز جلوس کے راستوں اور مجلس کے مقامات کے دورے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، واسا، واپڈا و دیگر تمام محکمے مکمل طور پر چوکس ہیں ـ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او آفسز میں مرکزی کنٹرول رومز قائم ہیں جبکہ ویڈیو کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی ریکارڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کی گاڑیوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے بھی جلوس کی تمام تر سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جامع منصوبہ بندی کے مطابق راستوں کی مکمل سویپنگ کی گئی ہے جبکہ جلوس کے راستوں کے اردگرد موجود گھروں اور دکانوں کو بھی چیک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :