Live Updates

شہر کی شا ہراؤں سے ملحقہ 161عمارتوں کے نقشہ جات ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی سے منظور شدہ نہیں

پیر 27 جون 2016 18:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج ڈی سی او آفس میں ہوا۔اجلاس میں ای ڈی او (فنانس) لاہور طا رق منظور چا نڈیو،ای ڈی او (میونسپل سروسز)سردار نصیر،ٹا ؤن میونسپل آفیسرز اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی او (فنانس)نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کو بتایا کہ شہر کی شا ہراؤں سے ملحقہ کمرشل عمارتوں میں ایسی161عمارتیں بھی ہیں جن کے نقشہ جات ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی سے منظور شدہ نہ ہیں یا وہ نقشہ جات کے ڈیزائن کے مطابق تعمیر نہ کی گئی ہیں جس پر ڈی سی او لاہور نے علا مہ اقبال ٹاؤن،واہگہ ،گلبرگ،داتا گنج بخش ٹا ؤن،شالیمار کے ٹا ؤن میونسپل آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان عما رتوں کا ڈیٹا ای ڈی او (فنانس)سے حاصل کر کے ان عمارتوں کا دورہ کریں اور نقشہ کے حوالے سے ان کی تفصیلی رپورٹ جمعہ تک تیار کر کے جمعہ کو ہونے والی ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں تاکہ ان کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات