Live Updates

نواز لیگ کے جماعت علی شاہ اور ملک وقاص کی 10عہدیداروں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت

پنجاب کا بجٹ پاس کرانے کی رسمی کاروائی کی ،اپوزیشن کو اہمیت نہیں دی گئی‘ رکن اسمبلی شعیب صدیقی

پیر 27 جون 2016 18:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) این اے 122 کی یونین کونسل118سے نواز لیگ کے جماعت علی شاہ ،ملک وقاص ،احمد حسن اور 10مقامی رہنماؤں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ ایم پی اے محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاجن کا خیر مقدم کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اس علاقے سے ہمیشہ نواز لیگ نے بے وفائی کی اور حقائق جاننے والے عوام بد دل ہو کر ایا ز صادق اور اُن کی پارٹی کو خیر باد کہہ رہے ہیں جنہوں نے اس علاقے سے سُو تیلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں میر ہسپتال ،جمیلہ آباد سیوریج اور دیگر فلاحی منصوبوں کو صر ف عبدالعلیم خان سے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر فنکشنل نہیں ہونے دیا شعیب صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر حکومتی ادارے بھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن اب عوام کسی طور بھی نواز لیگ پر اعتماد نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعیب صدیقی نے عبدالعلیم خان کی طرف سے تحریک انصا ف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور اُن کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جماعت علی شاہ کے علاوہ ملک وقاص ،احمد حسن ،عرفان احمد خان ،خلیل احمد بھٹی ،واجب گُل ،حسن علی خان ،دلدار بھٹی اور چوہدری اکبر بھی موجود تھے جنہوں نے آئندہ این اے122 میں پی ٹی آئی کی تنظیم میں بھرپور طریقے سے کام کرنے کا اعلان کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات