نارنگ منڈی ،کھیلتے ہوئے ڈرم میں بند ہوجانے سے دم گھٹنے سے 5سالہ بچہ دم جاں بحق

پیر 27 جون 2016 18:28

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) کھیلتے ہوئے ڈرم میں بند ہوجانے سے دم گھٹنے سے 5سالہ بچہ دم توڑ گیا ، ماں اپنے بیٹے کی اچانک موت پر حواس کھو بیٹھی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نارنگ منڈی کے گاؤں کوٹلی میانی میں 5سالہ بچہ اویس کا والدمحمدیوسف روزگارکے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے اور بچے اپنی ماں کے ساتھ ننھیال اپنے نانا محمد شریف کے پاس آئے ہوئے تھے کہ چھت پردھوپ میں پڑی ڈرمی کے ساتھ کھیلتاہوابچہ اچانک ڈرمی میں بندہوگیا جس کے باعث سانس گھٹنے سے وہ دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :