پاکستان تحریک انصاف کی بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی کوششوں پرحکومت کے سست رد عمل پر شدید تنقید
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر معاملات میں حکومت کی نااہلی عوام کے خدشات بڑنے کا سبب ہے، ڈاکٹر وسیم شہزاد وفاقی حکومت کو جدید سفارتی انداز میں بلوچستان اور افغانستان میں بھارتی دخل اندازی اور امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کے ممکنہ خطرات پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھانی چاہئے،ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات
پیر 27 جون 2016 18:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی کوششوں پرحکومت کے سست رد عمل پر شدید تنقید کی ہے اور بھارت کے مذموم عزائم کی راہ روکنے پر چین کو سراہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر معاملات میں حکومت کی نااہلی عوام کے خدشات بڑنے کا سبب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی نا اہلی کے سبب کوئی مستحکم اور مضبوط خارجہ پالیسی نہ ہونے سے پاکستان کا قومی مفاد اور بین القوامی سطح پر پاکستان کا موقف خطرات سے دوچار ہے۔بھارتی انتظامیہ سے وزیر اعظم کے ذاتی نوعیت کے تعلقات اور ان کے خاندان کے کاروباری مفادات سے پانی اور کشمیر پر قومی ایجنڈا پس پشت چلا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے جوہری عدم پھیلاو کا عالمی سطح پر حامی رہا ہے تاہم وہ بھارت کی طرف سے مشرقی سرحد پر درپیش سیکیورٹی چیلنج سے بخوبی آگاہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب امریکہ کے غیر معمولی جھکاو اور علاقے میں اسے ایک عسکری قوت کے طور پر ابھارنے کے معاملات کو روائتی سیاسی طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔وفاقی حکومت کو جدید سفارتی انداز میں بلوچستان اور افغانستان میں بھارتی دخل اندازی اور امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کے ممکنہ خطرات پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھانی چاہئے۔بہرحال یہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہر قسم کی جانی مالی اور علاقائی قربانیاں دینے کے باوجود وہ تنہا ہے اور اسے مکمل طور پر چین پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے جس کے پاکستان سے تعلقات ہر قسم کے شکوک سے بالا تر ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس صورتحال کا جواب دینا ہوگا اور اپنی سفارتی پالیسیوں میں موثر تبدیلیاں لانی ہوں گی تاکی وہ اس عالمی تنہائی سے باہر آسکے۔انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ پالیسی میں تبدیلی لائے بغیر باہمی وقار کی بنیاد پر عالمی طاقتوں سے تعلقات نہیں بن سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کی حکومت کی خارجی معاملات پر خاموشی اور انتہائی مایوس کن ہے۔آخر میں انہوں نے کہا دوسری ریاستوں کے ساتھ وزیر اعظم کے ذاتی تعلقات کی خواہش اور قومی مفادات ہر سمجھوتے کی کوشش قوم کے لیئے بعض دوسرے محاذوں پر باعث ذلت ہوسکتی ہے۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لیئے بھارت کو امریکہ کی مکمل حمائت کے باوجود چین کی مہربانی سے کامیابی نہیں ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.