عمران مروت کا مسلم لیگی رہنماؤں وکارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر

پیر 27 جون 2016 18:24

کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما عمران مروت کی جانب سے مسلم لیگی رہنماؤں اورکارکنان کے اعزازمیں افطار ڈنر کا اہتمام اعظم ٹاؤن میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں رکن صوبائی اسمبلی عرفان الله خان مروت،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن)سندھ علی اکبر گجر،صدرمسلم لیگ(یوتھ ونگ) سندھ بیرسٹر راجہ انصاری، سینئر نائب صدر ایم ایس ایف پاکستان چوہدری امجد ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) ضلع غربی کے صدراسلم خٹک،چیئرمین یوسی 1اخترکالونی ندیم آرائیں سمیت سینئرمسلم لیگی کارکنان اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔