عارف والا بھی میں حضرت علی کا یوم شہادت عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا گیا

پیر 27 جون 2016 18:20

عارف والا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء )خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عارفوالا میں بھی نہایت عقیدت ا حترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک سے علم ،تعزیے اور تابوت کا جلوس نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے گزر کر جناح چوک پہنچا جہاں ملک کے نامور نوحہ خواں حسن صادق نے نوحہ خوانی کی، عقیدت ماتم اہلبیت نے ماتم اور زنجیرزنی کرکے پرسادیا، جلوس واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا،اس موقع پر جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے سیل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ،ضلع بھر کے واحد جلوس کا ڈی پی او پاکپتن کامران یوسف ملک نے روٹس کا جائزہ لیا ، جلوس کے ہمراہ ٹی ایم اے عملہ ، واپڈا ، فائر بریگیڈ عملہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجودتھا جبکہ مختلف مقامات پر منعقد تقریبات میں خلیفہ چہارم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مقررین علماء کرام اور زاکرین نے روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منورفرمایا،جلوس پرامن واپس بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔