پیمراکا ایکشن:جیو انٹرٹینمنٹ پر عامر لیاقت کے پروگرام انعام گھر پر تین دن کیلئے پابندی لگا دی گئی
پیمرا نے پابندی سیکشن۔27کے تحت لگائی،پروگرام انعام گھر پر پابندی منگل سے جمعرات تک ہوگی،خلاف ورزی کی صورت میں چینل بند کردیا جائے گا۔
ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 18:19
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) :پیمرا شکایات کونسل کا 34واں اجلاس پروفیسر انعام باری کی زیرصدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام انعام گھر کوجاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس14جون 2016کی سماعت کی گئی۔
(جاری ہے)
مذکورہ نوٹس6جون 2016 کو جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں ایک لڑکی کی خود کشی کے پنکھے کے ساتھ لٹک کر مناظر دکھانے،ایک مہمان کی محض انعام جیتنے کے لالچ میں گالی نکالنے کا واقعہ براہ راست نشر ہوا،جس پر نوٹس جاری کیا گیا۔
اجلا س میںعامر لیاقت کے پروگرام میں ایک خاتون کالر کی لائیو دکھائی گئی گفتگو کا کلپ بھی دیکھا گیا۔تاہم ابتدائی طور پر کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر جیو انٹرٹینمنٹ کا موقف سننے کے بعد کونسل آف شکایات نے انعام گھر کی نشریات کو28تا 30جون 2016تین دن کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔اور چینل کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی دل آزاری کے پروگرام نشر کر نے پر آن ایئیر معذرت کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.