ہالا:نیشنل ہائی وے پر کار اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم ،3خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ،بچے سمیت 2زخمی

پیر 27 جون 2016 18:15

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) نیوسعیدآباد نیشنل ہائی وے پر حیدرآباد سے خیرپور جانے والی کار اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 5افرادجا ن بحق جبکہ ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے ڈمپرکو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق ہائی وے کئی مقامات پر زبوں حالی کا شکارجبکہ موٹر وے پولیس کے غیر فعال ہونے پر گاڑیوں کی تیز رفتاری اور غیر قانونی اقدامات پر حادثات معمول بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیرکی علی الصبح نیوسعیدآباد نیشنل ہائی وے پر حیدرآباد سے خیرپور جانے والی کرولا کار نمبر ASQ247اور ڈمپر PKP-592کے درمیان خوفناک تصادم ہونے کے باعث تیب خواتین45سالہ مسماۃ نصیباں زوجہ شادی خان چانڈیو،35سالہ مسماۃ گلستان زوجہ علی نواز ،32سالہ شائستہ زوجہ گل محمد اور دومردوں میں 40سالہ عبد الغنی ولد محمد صادق،کار ڈرائیور محمد اقبال ولد خدابخش 5افراد جان بحق ہوگئے جبکے 8سالہ بچے سراج ولد علی نواز سمیت2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور ایدھی کی جانب سے ہلاک شدگان کی لاشیں نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کی گئیں جبکہ شدید زخمیوں کو حیدرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہلاک شدگان خاندان کا تعلق ٹنڈو مستی خیرپور سے ہے جبکے ہلاک ڈرائیور کا تعلق ٹہری میر واہ سے ہے ،ہلاک شدگان کے ورثاء کو اطلاع ملنے پر ان میں کہرا م مچ گیا۔ہلاک شدگان کے ورثاء نے نیوسعیدآباد پہنچ کر ہسپتال سے لاشیں وصول کی تو چیخ وپکار رونے دھونے سے قیامت کے دردناک مناظر دکھائی دے رہے تھے ، دریں اثناء ایس ایچ او نیوسعیدآباد آدم ابڑو کے مطابق ایدھی اور پولیس کی جانب سے ہلاک شدگان کو کار کادروازہ توڑ کر نکالا گیا جبکے ٹرالر ڈرائیورحادثہ ہوتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،جبکہ ٹرالرکو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

علاقہ مکنیوں،سیاسی سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے نیوسعیدآباد ہائی وے کے مقام ٹول پلازہ قائم کرکے لاکھوں روپئے ٹول وصول کیا جاتا ہے لیکن نیشنل ہائی وے پر کئی مقامات پر کھڈے پڑے ہوئے ہیں جسے تعمیر نہیں کرایا جاتا اور موٹروے پولیس خصوصی طور رات کے اوقات میں غیر فعال ہے جس کے باعث نیشنل ہائی وے پرگاڑیوں کی اوور ٹیکنگ،اوورلوڈنگ اور بلا کوف تیز رفتاری ہوتی ہے جس کے باعث حادثات معمول بن کر رہ گئے ہیں ،اور کئی خصوصی طور اوور لوڈ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور غیر قانونی طور اندھیر نگری کی طرح غلط گاڑیاں چلاتے ہیں جس پر وفاقی اور صوبائی حکومت دیگر حکام بالا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :