بلدیہ غربی ،مام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پراسٹریٹ لائٹس کی مرمت ودرستگی کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کر لیا گیا

پیر 27 جون 2016 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کی ہدایت پر بلدیہ غربی کی حدود میں یوم علی کے موقع پر امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر مرمت، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ودرستگی کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ممکنہ برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی کاکام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے وملبہ کی فوری منتقلی کے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات پر چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جارہاہے ندی نالوں پر تجاوزات کے خاتمہ اور اطراف میں رہائش پذیر افراد کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آمادہ کیاجارہا ہے بلدیہ غربی کے چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی سینٹرز فعال کر دیئے گئے ہیں دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ایمرجنسی سینٹرز پر افرادی قوت کے ساتھ ساتھ ہلکی و بھاری مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے سپریم کورٹ کے احکامات پر ہورڈنگز اور بل بورڈز کے خاتمہ کیلئے متعلقہ شعبہ کے افسران وعملہ پوری طرح متحرک ہیں اہم شاہراہوں اورسڑکوں کے علاوہ دیگر مقامات پر لگائے جانے والے ہورڈنگز اور سائن بورڈ ز کو ہٹانے کا کام شب روز جاری ہے ماہ صیام کے آخری عشرہ میں معتکفین اور بلدیہ غربی میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصا مساجد ،مارکیٹوں و بازاروں میں صفائی ستھرائی کا عمل شب روز جاری رکھا جارہا ہے کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے کچرہ کنڈیوں کی صفائی اور کچرے کی منتقلی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تسلسل سے جارہی ہے۔