شرمیلافاروقی نے جمال دین فقیر کیلئے 5لاکھ اورمرحوم فنکار زﷲ دنو خاصخیلی کے خاندان کیلئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دیدی

پیر 27 جون 2016 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے سیاحت وثقافت شرمیلافاروقی نے مرحوم صوفی راگی جمال دین فقیر کے لئے 5لاکھ روپے اورمرحوم فنکار زﷲ دنو خاصخیلی کے خاندان کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دیدی اس کے علاوہ بیمار شاعر اور ادیب ممتاز رڈ اور غنی غم دل کے علاج کے لئے دیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ شاعر علی بخش مری کے علاج کے لئے ایک لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ محکمہ ثقافت وسیاحت سندھ اپنے فنکاروں کی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکن اقدامات کررہاہے ہم اپنے فنکاروں ،شاعر و ادیب کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گی۔

متعلقہ عنوان :