عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد،قادیانیت ضلالت اور گمراہی کا نام ہے ‘علماء کرام

تمام علماء کرام ختم نبوت کی اہمیت اور قادیانی عقائد سے عوام الناس کو آگاہ کریں ‘فطار ڈنرسے خطاب

پیر 27 جون 2016 17:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام افطار ڈنر جامع مسجد احمد علی لاہوری اچھرہ میں منعقد ہوا۔افطار ڈنر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی،مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،پیر میاں محمدرضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدعابدسمیت کئی علماء کرام اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی ۔

مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

قادیانیت ضلالت اور گمراہی کانام ہے کا نام ہے ،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو ئی صحیح دلیل نہیں عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ۔

تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول سہل اور آسان ذریعہ ہے ۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی اور قانونی آئینی اور قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلامی شعائر استعمال نہ کریں ۔قادیانی اسلامی شعائر استعمال کر کے امت مسلمہ کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت تسلیم کرکے امت مسلمہ کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کریں ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ اﷲ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔