مسلم لیگ (ن کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے اشرافیہ کو نواز رہی ہے ‘ عابد حسین صدیقی

اس وقت ملک اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقیدکی سیاست یقین نہیں رکھتی ‘رہنماء پیپلز پارٹی

پیر 27 جون 2016 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے اشرافیہ کو نواز رہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آتی ہے عام آدمی کوبھول جاتی ہے اور موجودہ دورِ حکومت میں امیر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ عام آدمی غربت، بے روزگاری، جہالت، اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکو مت میں1400ارب کی سبسڈی دی مگر مسلم لیگ ن عوام پر مہنگائی کی شکل میں ظلم کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا اور آئندہ بھی کر یگی‘ حکومت غربت کی بجائے غریب مکاؤ ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ موجودہ حکمران ملک کو انڈسٹری کی طرح چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقیدکی سیاست یقین نہیں رکھتی ۔

متعلقہ عنوان :