وزیر داخلہ نے جائنٹ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے نیب اہلکاروں کو حراسا ں کرنے کا نوٹس

سینئر افسران کا ایسا طرز عمل قابل قبول نہیں، مذکورہ افسرکیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،ہدایت

پیر 27 جون 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کا رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ نیب کے دفتر میں داخل ہو کر نیب اہلکاروں کو حراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر افسران کا ایسا طرز عمل قابل قبول نہیں ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے اعلی حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ افسر کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا جائے۔

متعلقہ عنوان :