لیہ پولیس کا کارنامہ:متوفی کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

مقدمے میں پولیس پر تشدداور پولیس اہلکاروں کویرغمال بنانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 17:29

لیہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) :لیہ پولیس نے عظیم کارنامہ سرانجام دے دیا،6سال قبل وفات پانے والے شخص کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیہ پولیس نے متوفی کیخلاف ڈکیتی کا پرچہ کاٹ دیا،پولیس نے مقدمے میں متوفی کے خلاف پولیس پر تشدداور پولیس اہلکاروں کویرغمال بنانے کی دفعات بھی شامل کردی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد متوفی کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :