دبئی: آر ٹی اے نے 57ڈرائیونگ انسٹریکٹروں پر جرمانے عائد کر دیئے

پیر 27 جون 2016 17:09

دبئی: آر ٹی اے نے 57ڈرائیونگ انسٹریکٹروں پر جرمانے عائد کر دیئے

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): اکثر یہ ہی خبر سننے میں آتی ہے کہ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آرٹی اے ) کے انسپکٹر نے غلط ڈرائیونگ پر جرمانہ عائد کر دیاہے ۔ لیکن دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پچھلے دنوں میں اپنے محکمے کے 57انسٹریکٹروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دیئے۔ آر ٹی اے نے مختلف شکایات کے بعد ان انسٹریکٹروں کو جرمانے عائد کیئے ہیں جو ڈرائیونگ کوڈز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

آرٹی اے کے سی ای او احمد ہاشم نے کہا ہے کہ اس مہم کا آغاز ڈرائیونگ سیکھنے والے افراد کو ڈرائیونگ کے بہتر طریقے بتانا ہے۔ اکثر انسپکٹرز دوران ڈیوٹی اپنے بیج نہیں لگاتے اورغیر ملکی افراد کو ٹھیک طریقے سے سکھا نہیں پا ررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسپکٹروں اور انسٹریکٹرو ں کے خلاف مہم ہر سال چلائی جائے گی ۔ تا کہ محکمے کے قواعدو ضوابط پر عمل پیرا نہ ہونے والے افسران کا پتہ چلایا جا سکے۔

ڈرائیونگ انسڑیکٹرز پر کون سی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ، اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
۔ انسٹریکٹر پرمٹ کے بغیر ڈرائیونگ سکھانا200درہم جرمانہ
۔پرمٹ کی مدت ختم ہونے پربھی ڈرائیونگ سکھانا ۔250درہم
۔ کسی منظور شدوہ جگہ کے علاوہ ٹریننگ کرانیوالے انسپکٹر کو 1000درہم جرمانہ
اسکے علاو اور متعدد خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔

دبئی: آر ٹی اے نے 57ڈرائیونگ انسٹریکٹروں پر جرمانے عائد کر دیئے