سادھو بیلہ مندر سکھر کے گدی نشیں غوری شنکر کی چارکنی وفد کے ہمراہ صدیق الفاورق سے ملاقات

پیر 27 جون 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء)سادھو بیلہ مندر سکھر کے گدی نشیں غوری شنکر کی چارکنی وفد کے ہمراہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق سے ملاقات کی اور تاریخی مندر سادھوبیلہ سمیت پاکستان میں مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت اور تنزئین آرائش پر اظہا ر تشکر کا۔

(جاری ہے)

ہمسایہ ملک بھارت سے آئے ہندوؤں کی قدیمی عبادت گاہ سادھو بیلہ مندر کے گدی نشیں غوری شنکر نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان میں ہندو کمیونٹی اور انکی عبادت گاہوں کے لیے کیے گئے اقدامات کی سراہا ،انہوں نے سادھو بیلہ مندر کے لیے فائبر بوٹ کے لیے 20لاکھ ،سالانہ میلہ کے لیے 15لاکھ اور بجلی کی بحالی کے لیے 15لاکھ گرانٹ پر چیئرمین بورڈ کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے سادھو بیلہ مندر کے علاوہ ہندو برادری کے افراد کی وفات کے موقع پر استعمال کرنے لیے بس خریدنے اور اجتماعی شادیوں کے لیے بھی گرانٹ کے اقدام کو سراہا ۔

اس موقع ڈپٹی سیکرٹری شرانز فراز عباس ،ایم پی اے دیوان چاولہ ودیگر موجود تھے ،یاد رہے کہ سادھو بیلہ مندر دریائے سندھ میں واقع ہندؤوں کی قدیمی اور مقدس عبادت گاہ ہے ۔