مون سون بارشوں اورطوفان کے پیش نظر پیسکو فیلڈ دفاترز کو الرٹ جاری

پیر 27 جون 2016 16:28

پشاور ۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں موسم برسات کا آغاز ہورہا ہے جس کے دوران پورے ملک اور خصوصا صوبہ خیبرپختونخوا میں شدیدآندھی بارشیں اورطوفان متوقع ہیں جس سے نمٹنے کے لئے چیف ایگزیکٹیو پیسکو نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ایسی صورتحال میں تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے․اس مقصد کے لئے تمام فیلڈ آفسز میں مرمتی سامان ,پولز اورڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی کثیرتعداد میں موجودگی کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنے اورہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اورتمام ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پسکو انتظامیہ ایسی صورتحال میں صارفین کے تعاون کا بھی طلب گار ہے کہ وہ پسکو سے تعاون کریں اور ناگہانی صورتحال میں ٹوٹنے والے کھمبوں اورتاروں کے گرنے کی صورت میں فوری طورپر قریبی پسکودفترشکایات یا پولیس سٹیشن میں اطلاع دیں اور بجلی بندش کو لوڈشیڈنگ نہ قرار دیں بلکہ بجلی کی بحالی کے دوران پسکوعملے کی حوصلہ افزائی کریں۔