کلر سیداں میں ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

پیر 27 جون 2016 16:28

کلر سیداں ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء)رمضان شریف کے آخری عشرہ میں پورے ملک کی طرح کلر سیداں میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ گئے مسجدیں بھر گئیں سب سے زیادہ لوگ مرکزی جامع مسجد میں اعتکاف بیٹھے ہیں جبکہ دیگر مساجد میں بڑی تعداد میں لوگ اس آخری عشرہ میں اپنے رب کو منانے کے لیے حاضر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی جامع مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے افطاری، کھانا اور سحری کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ آج سے کئی مساجد میں ختم قرآن کی محافل بھی منعقد ہوں گی۔