رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:26

کسووال چیچہ وطنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ ، عوام سے حکومتی لاتعلقی کا کھلا ثبوت ہے چوہدری محمد نواز تارڑ۔ ماہ مقدس رمضان المبارک اور قیامت خیز گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام سے حکومتی لا تعلقی کا کھلا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری محمد نواز تارڑ نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بے حس حکمرانوں نے 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کر کے ووٹ بٹورے تھے تین سال گزرنے کے بعد بجلی کی صورت حال پہلے سے بھی بد تر ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق نے اپنے دور حکومت میں رمضان المبارک میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی تھی۔ عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد عائیں دے رہے ہیں، سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بندش افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :